ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: انجمن ڈگری کالج میں فائنل ائیر طلبا کا نئے طلبا کے خیر مقدم میں فریشر ڈے پروگرام

بھٹکل: انجمن ڈگری کالج میں فائنل ائیر طلبا کا نئے طلبا کے خیر مقدم میں فریشر ڈے پروگرام

Wed, 02 Aug 2017 20:25:35    S.O. News Service

بھٹکل :2/اگست (ایس اؤنیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے فائنل ائیر میں زیر تعلیم طلبا کی طرف سے کالج میں نئے طورپر داخلہ طلبا کا خیر مقدم کرنے کے لئے یکم اگست کو کالج فنکشن ہال میں استقبالیہ پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔

پروگرام کا آغاز اسماعیل شاہ بندری کی تلاوت قرآن سے ہوا،محمد شاہ نواز نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ کالج پرنسپال ایم کے شیخ نے اس موقع پر کالج میں داخلہ لئے نئے طلبا سے خطاب کیا اور پی یو سکینڈ میں امتیازی نمبرات سے کامیا ب ہوئے طلبا کو کتابوں کا تحفہ عطاکیا۔ محی الدین راضی نے شکریہ اداکیا۔ اسٹیج پروگرام کے بعد طلبا کی طرف سے انفرادی اور گروپ کی شکل میں مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ جیسے فون کال، کوئز، برجستہ فن کاری کے ایونٹس کو ابوبکر فضیل ، محمد صدیق، محمد یسین ، عیسیٰ فراز، عبداللہ جوباپو اور عرفا قاضیہ کی نگرانی میں انتظام کیا گیا تھا۔ محمد رائف اور محمد نصیف نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ محمد ارمار کو ٹرافی سمیت مسٹر فریشر کے خطاب سے نوازاگیا۔ گروپ ایونٹس میں کل 5ٹیموں نے حصہ لیا۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری جاوید حسین آرمار، نائب پرنسپال سہیل احمد مجاور، شعبہ ریاضی کے بی ایچ نداف ڈائس پر موجود تھے۔


Share: